امریکی، روسی، چینی صدور کی ملاقات مفادات کی جنگ، تنظیم اسلامی

امریکی، روسی، چینی صدور کی ملاقات مفادات کی جنگ، تنظیم اسلامی

مسلم ممالک بڑی طاقتوں کی طرف دیکھنے کے بجائے اتحاد پیدا کریں، شجاع الدینجوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ، جنگوں کی ذمہ دار یہی تینوں عالمی طاقتیں ہیں، بیان

دادو (ڈسٹرکٹ ڈیسک)امریکہ، روس اور چین کے صدور کی ملاقات عالمی مفادات کے کھیل میں نئی بندر بانٹ کا پیش خیمہ ہے ۔ مسلم ممالک بڑی طاقتوں کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنے اتحاد کیلئے عملی اقدامات کریں۔ تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہا کہ چین کے شہر شینزن میں ایپک کے 33ویں اجلاس کے موقع پر سائڈ لائنز پر امریکی، روسی اور چینی صدور کی ملاقات نے 1945ء میں ہونیوالی یالٹا کانفرنس کی یاد دلا دی، جب جنگ عظیم دوم کے خاتمے کے بعد دنیا میں طاقت اور مفادات کی بندر بانٹ کیلئے برطانیہ، امریکہ اور سوویت یونین کے سربراہان کی ملاقات ہوئی تھی۔ اِسکے بعد امریکہ اور سوویت یونین نے نہ صرف دنیا بھر کے وسائل پرقبضہ جما لیا بلکہ دنیا کے تمام ممالک کیلئے امریکہ یا سوویت یونین میں سے کسی ایک کے کیمپ میں جانا لازم قرار دیا گیا۔

امیر تنظیم نے کہا کہ اگرچہ بین الاقوامی میڈیا نے شینزن میں 3 بڑے ممالک کے صدور کی ملاقات کے دوران دنیا میں جاری تنازعات، جنگوں، معاشی پابندیوں، کساد بازاری، ٹیکنالوجی کے چیلنجز اور جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے حوالے سے گفتگو کی خبریں ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ عالمی معاشی بدحالی، جوہری ہتھیار کے پھیلاؤ اور دنیا میں جاری جنگوں کی اصل ذمہ دار یہی بڑی طاقتیں ہیں۔ دنیا میں جوہری ہتھیار صرف امریکہ نے استعمال کیے ، 1945 میں جاپان کے دو شہروں پر ایٹمی حملے کیے تھے ۔ مسلم ممالک کسی اتحاد میں اکٹھے ہوں گے تو ہی طاغوتی قوتوں کے حملوں کا جواب دے سکیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...