عالمی یومِ اطفال کی واک
کراچی(این این آئی)وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صرف بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔
دنیا میں جن معاشروں نے ترقی کی ہے ، انہوں نے یہ مقام اچانک حاصل نہیں کیا بلکہ اپنی نئی نسل پر توجہ دی، بچوں کو بہتر ماحول، معیاری تعلیم اور اچھی تربیت فراہم کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یومِ اطفال 2026 کے موقع پر سندھ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اور سندھ سوشل پروٹیکشن کے تحت منعقدہ آگاہی واک کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments