پشاور ناردرن بائی پاس منصوبے میں تاخیر باعث تشویش، علیم خان

پشاور ناردرن بائی پاس منصوبے میں تاخیر باعث تشویش، علیم خان

حکومتی فنڈنگ اور من و سلویٰ کے انتظار میں منصوبہ میں تاخیر نظر انداز نہیں کی جاسکتی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم نے پشاور ناردرن بائی پاس منصوبے میں 20سال کی تاخیر پر کہا ہے کہ پشاور جیسے صوبائی دارالحکومت میں بائی پاس کے منصوبے کو دو دہائیاں لگنا تشویشناک ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومتی فنڈنگ اور من و سلویٰ کے انتظار میں ایسے اہم منصوبے کی تکمیل کیلئے 20سال انتظار کرنا کس کے نقصان کا باعث ہے؟ لہٰذا ایسے منصوبوں میں طویل تاخیر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جس کیلئے ہمیں ادارہ جاتی خود احتسابی بھی کرنا ہو گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ این ایچ اے نے ناردرن بائی پاس کیلئے 5ارب روپے فراہم کیے ہیں، جس کے بعد یہ منصوبہ تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ این ایچ اے کے اپنے وسائل میں اضافہ ہوا ہے تو اب ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل بھی شروع ہو گئی ہے، جو خوش آئند ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...