ماں بیٹی قتل کیس ،2ملزم بھائی گرفتار ،جسمانی ریمانڈ

ماں بیٹی قتل کیس ،2ملزم بھائی گرفتار ،جسمانی ریمانڈ

ملزموں کو چہرے ڈھانپ کر پیش کیا گیا،حمزہ اور حارث سی سی ڈی کے حوالے

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر،سٹاف رپورٹر) تھانہ ماڈل ٹا ئون کے علاقہ میں ماں بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا،ملزم ہمسائے نکلے ،سی سی ڈی نے دوران ڈکیتی دوہرے قتل میں ملوث2بھائیوں کو گرفتار کرلیا،عدالت نے ملزموں کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ دیکر سی سی ڈی کے حوالے کردیا۔ محمد پورہ میں 4روز قبل 55سالہ خالدہ عباس اور اسکی 23سالہ بیٹی رومیسہ کو گھر کے اندر ڈکیتی کے دوران تیز دھار آلہ سے شہ رگ کاٹ کر بیدردی سے قتل کردیا گیا تھا ،ریجنل ڈائریکٹر سی سی ڈی رضوان طارق کی زیر نگرانی ٹیموں نے مختلف پہلوئوں سے تفتیش کرتے ہوئے مقدمہ میں ملوث دو بھائیوں حمزہ اور حارث کو گرفتارکرلیا، ملزم مقتو لین کے ہمسائے تھے ۔ بعدازاں سی سی ڈی نے ملزموں کو جوڈیشل مجسٹریٹ فرزانہ کوثر کی عدالت میں پیش کیا ، تفتیشی افسر نے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ واردات میں استعمال تیز دھار آلہ اور مسروقہ مال برآمد کرنا ہے ،جسکے لئے جسمانی ریمانڈ درکار ہے جس پر فاضل عدالت نے 5روزہ جسمانی ریمانڈ دیکر ملزموں کو سی سی ڈی کے حوالے کر دیا ۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم حمزہ نشے کا عادی ہے جبکہ حارث ایک فارمیسی پر بطور منیجرکرتاہے ، حمزہ نے واردات کے دوران ماں بیٹی کو قتل کیا اور انکے گھر کی بالائی منزل کا دروازہ کھول کر اپنے گھر چلا گیا، بڑے بھائی حارث کو بتایا کہ وہ خالد اور اسکی بیٹی کو قتل کر آیا ہے کیوں کہ دونوں نے اسے پہچان لیاتھا ، چھت کا دروازہ کھلا رہنے کے شبہ اور پکڑے جانے کے خوف سے دونوں بھائی دو گھنٹے انتظار کے بعد دوبارہ گھر میں داخل ہوئے ،بالائی منزل کو کنڈی لگائی اور مین راستے سے باہر آئے ، گھر کے سامنے لگے کیمرے میں ملزم کی مشکوک حرکات و سکنات سے وہ قابو آ گیا۔

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...