دوران حراست قتل کیس ،تھانیدار اور کانسٹیبل کی سزا کیخلاف اپیلیں خارج

دوران حراست قتل کیس ،تھانیدار اور  کانسٹیبل کی سزا کیخلاف اپیلیں خارج

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )لاہور ہائیکورٹ نے بشیر مسیح دورانِ حراست تشدد و قتل کیس میں ملزم اے ایس آئی مرتضیٰ گھمن اور کانسٹیبل عظمت کی اپیلیں خارج کر دیں۔

مرتضیٰ گھمن اور عظمت پر الزام تھا کہ انہوں نے بشیر مسیح کو دورانِ حراست تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں موت واقع ہو گئی ۔ ایڈیشنل سیشن جج سمبڑیال کی عدالت نے دونوں کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی تھی۔ فیصلے کے خلاف ملزموں کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی گئیں جن کی سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپیلیں مسترد کر دیں جس کے نتیجے میں مجرموں کی سزائیں برقرار رہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...