ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے،کمشنر
سلمان غنی نے پیر مہر علی شاہ ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کا دورہ،منصوبوں کا جائزہ لیا
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے پیر مہر علی شاہ ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ مختلف تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے منصوبوں کی تکمیل، معیار اور پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ لی۔ کمشنر نے یونیورسٹی میں جاری سٹوڈنٹس ویک کی سرگرمیوں میں بھی شرکت کی اور طلبہ کی جانب سے منعقدہ مختلف تقریبات، تعلیمی، ثقافتی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا، انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ سٹوڈنٹس ویک جیسی سرگرمیاں طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں، خود اعتمادی، قائدانہ صلاحیتوں اور ٹیم ورک کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ جامعات میں جدید تعلیمی و تحقیقی سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری نوجوان نسل کے روشن مستقبل کیلئے ناگزیر ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments