اسلام آباد پولیس کے240افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی،4ملازمت سے برخلست

اسلام آباد پولیس کے240افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی،4ملازمت سے برخلست

3افسران کی تنخواہوں میں کٹوتی، ایک افسر کی عہدے سے تنزلی، 17پولیس افسران کو جرمانے ،47کی سروس ضبطڈی آئی جی کا اردل روم ، 6افسران کی ترقی روکنے کا حکم ،161پولیس افسران کی مختلف سزاؤں کے خلاف اپیلیں منظور

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس میں احتساب اور سزا و جزا کا عمل جاری ہے ، اس سلسلے میں ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے اردل روم کا انعقاد کیا، جس میں پولیس افسران کے خلاف عوامی شکایات، مقدمات کی تفتیش اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ناقص کارکردگی، ڈسپلن کی خلاف ورزی، ناقص تفتیش اور ڈیوٹی میں غفلت پر 240پولیس افسران کے خلاف مختلف محکمانہ سزاؤں کے احکامات جاری کیے گئے ، جن کے تحت 4 پولیس افسران کو ملازمت سے برخاست، 3افسران کی تنخواہوں میں کٹوتی اور ایک افسر کو عہدے سے تنزلی کی سزا دی گئی جبکہ 17پولیس افسران کو جرمانے ، 47کی سروس ضبط اور 6افسران کی ترقی روکنے کے احکامات جاری کیے گئے، اس کے علاوہ ایک پولیس افسر کا سالانہ انکریمنٹ بھی روک دیا گیا۔ اردل روم کے دوران 161پولیس افسران کی مختلف سزاؤں کے خلاف اپیلیں منظور کرلی گئیں جبکہ شوکاز نوٹسز پر تنبیہ کرکے انہیں فائل کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی نے کہا کہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے ، فرائض میں غفلت برتنے اور بدعنوانی میں ملوث افسران کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور فرائض میں غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا جبکہ اسلام آباد پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے سزا و جزا کا عمل بلاامتیاز جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...