ناقص صفائی پر تحصیل منیجر‘ایریا سپروائزر سمیت متعدد فارغ
تحصیل سٹی و صدر کے کنٹریکٹ کی معطلی کیلئے معاملہ بورڈ کو ریفر کرنے کی ہدایت
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کچا فتو منڈ، علی آباد، عثمان کالونی اور ملحقہ گلی محلوں کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ناقص صفائی انتظامات اور فرائض میں غفلت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحصیل منیجر، ایف ایم او، ایریا سپروائزر، سینٹری انسپکٹر اور سپروائزر کو نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ڈپٹی کمشنر نے ناقص صفائی انتظامات پر تحصیل سٹی و صدر کے کنٹریکٹ کی معطلی کیلئے معاملہ بورڈ کو ریفر کرنے کیلئے سی ای او جی ڈبلیو ایم سی کو بھی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور صفائی کے نظام کی مؤثر نگرانی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments