میٹرو بس روٹس میں آنیوالے 795 درختوں کی ری پلانٹنگ جاری
222 درخت ری پلانٹ، باغ جناح میں مزید 128 درخت رواں ہفتے منتقل ہونگے
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) میٹرو بس پراجیکٹ کے روٹس کی زد میں آنے والے 795 بڑے درختوں کی ری پلانٹنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ اب تک 222 درخت ری پلانٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ باغ جناح میں مزید 128 پرانے درخت رواں ہفتے ری پلانٹ کر دیے جائیں گے ۔کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے باغ جناح کا دورہ کیا اور درختوں کو ری پلانٹ کرنے کے عمل کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی دلاور خان اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔کمشنر نے کہا کہ باقی ماندہ درختوں کی تیزی سے ری پلانٹنگ کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور درختوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments