حافظ آباد:فنڈز نہ ملے ، صفائی ورکرز کی ہڑتال ،کوڑے کے ڈھیر

حافظ آباد:فنڈز نہ ملے ، صفائی ورکرز کی ہڑتال ،کوڑے کے ڈھیر

مشینری اور گاڑیاں ڈپو میں پارک ، فنڈز نہ ہونے سے صفائی نہیں ہو پا رہی:آپریشن منیجر

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )ستھراپنجاب پروگرام کے ملازمین کی ایک ہفتہ سے جاری ہڑتال کے با عث شہر کچرامنڈی میں تبدیل ہوگیا۔ گلی کوچوں کے ساتھ مین شاہراہوں اور اہم گزرگاہوں پر کوڑا کرکٹ کے بڑے بڑے ڈھیر لگ گئے ۔ نئے ڈپٹی کمشنر حسین بہادر شاہ کے چارج سنبھالتے ہی ستھراپنجاب کے ملازمین نے حکومت کی جانب سے مطلوبہ فنڈز فراہم نہ کئے جانے کے خلا ف ایک ہفتہ سے مشینری اور گاڑیوں کو کولو روڈ پر ڈپو میں کھڑا کرکے ہڑتال کررکھی ہے ۔ستھراپنجاب کے ملازمین ، ڈرائیورز اور سینٹری ورکرز کا کہنا ہے کہ انہیں روقت تنخواہیں اداکی جارہی ہیں اور نہ ہی دیگر سہولیات دستیاب ہیں ۔ آپریشن منیجر کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فنڈز فراہم نہ کئے جانے سے مشینری اور گاڑیاں نہیں چلائی جارہی ہیں جس سے کوڑے کے ڈھیر نظر آرہے ہیں۔ 

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...