سمبڑیال:16سالہ لڑکا پراسرارطورپر غائب
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے مدرسہ میں جانے والا16سالہ لڑکا پراسرارطورپر غائب ،والد کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ موضع مگوکماں کے شہباز احمد کا 16سالہ بیٹا محمد عثمان جو گھر سے مدرسہ میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے گیا اورپراسرارطورپر غائب ہوگیا۔تھانہ سمبڑیال پولیس نے والد کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کروادیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments