شمالی وزیرستان میں آپریشن دہشتگردی کیخلاف قومی عزم کی مثال:نصیراحمد

شمالی وزیرستان میں آپریشن دہشتگردی  کیخلاف قومی عزم کی مثال:نصیراحمد

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء نصیراحمدعباس سدھ ایم این اے نے کہاہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب خفیہ آپریشن دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کی ایک اور واضح مثال ہے ۔

فتنہ الخوارج کے 4 اہم دہشتگرد کمانڈرز سمیت 9 خارجیوں کو جہنم واصل کرنا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بروقت انٹیلی جنس اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے ،انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے ہماری بہادر افواج کی قربانیاں پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...