سمبڑیال:وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم
بابر کے گھر سے ان کی عدم موجودگی میں تالے توڑ کر 3لاکھ کے زیورات چوری
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)چوری،ڈکیتی کی 9وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال وزر سے محروم۔ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ گلی نمبر11 ،محلہ اسلام آباد کے رہائشی عامر شہزاد کا موٹر سائیکل ،موڑ سمبڑیال سے ابراہیم کا موٹر سائیکل ،موضع پرانیکے کے رہائشی امجد علی کی جیب سے 50ہزارروپے نقدی ،الیوالی سمبڑیال کی رہائشی خاتون نازیہ بی بی کے گھر سے موبائل فون مالیت 40ہزارروپے نقدی 10ہزارروپے ،موضع چک کھینہ کے رہائشی بابر کے گھر سے ان کی عدم موجودگی میں گھر کے تالے توڑ کرچور 3لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments