منڈی :ریکارڈ یافتہ ملزم مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار

منڈی :ریکارڈ یافتہ ملزم مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت انجم شہزاد کے نام سے ہوئی،سنگین وارداتوں میں ملوث

منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اجرتی قاتلوں، بھتہ خوروں اور اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے والا ملزم پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ ملکوال پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ دورانِ ناکہ بندی پولیس پارٹی نے مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں ملزم موٹر سائیکل سے گر گیا جسے گرفتار کرکے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت انجم شہزاد کے نام سے ہوئی ہے ۔ ملزم بھتہ خوروں،پولیس پر حملہ کرنے والے گینگ اور اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے اور ان کی سہولت کاری میں ملوث رہا ہے ۔ پولیس ذرائع کیمطابق ملزم کوٹمومن پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان کا قریبی ساتھی ہے ۔ ملزم کے قبضہ سے پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائالدین کامران عامر خان نے واضح کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...