کامونکے :ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو لوٹ لیا
کامونکے (نامہ نگار )تین ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو لوٹ لیا۔
گذشتہ رات نواحی گاؤں گونا عور کا مرزا محمد اکرم اور حماد موٹر سائیکل پر سادھوکی جارہے تھے کہ راستے میں ناکہ لگائے تین ڈاکوؤں نے اُنہیں روک لیا اور اسلحہ کے زور پر مجموعی طور پر گیارہ ہزاردو سو روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments