سیالکوٹ:شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، تحصیل بازار میں تجاوزات کے خلاف خصوصی آپریشن کیا گیا،
جس کے دوران دکانوں کے باہر عوامی گزرگاہوں پر رکھا گیا مختلف تجاوزاتی سامان قبضے میں لے لیا گیا۔انچارج پیرا فورس سیالکوٹ ناصر محمود ججہ کی نگرانی میں پیرا فورس کے اہلکاروں نے تحصیل بازار میں کارروائی کرتے ہوئے دکانوں کے باہر قائم عارضی کاؤنٹرز، سامان اور دیگر تجاوزاتی اشیاء کو ہٹا کر ضبط کر لیا۔ آپریشن کا مقصد شہریوں کے لیے بازار میں آمدورفت کو آسان بنانا اور عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک رکھنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments