گجرات: چور خواتین گرفتار، ساڑے 7تولے زیورات برآمد
ایس ایچ او تھانہ صدر کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت سے خواتین کو گرفتار کر لیا
گجرات(سٹی رپورٹر )تھانہ صدر گجرات پولیس کی بڑی کاروائی گھرسے طلائی زیورات چوری کرنے والی 2 خواتین گرفتار، ساڑے 7 تولے طلائی زیورات مالیتی 33 لاکھ روپے اور نقدی 60 ہزار روپے نقدی برآمد،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر گجرات کے رہائشی محمد عباس نے پولیس کو اطلاع دی کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ گھر کی چھت پر موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے گھر کے اندر الماری کا تالہ توڑ کر طلائی زیورات اور نقدی چوری کر لی۔اطلاع موصول ہونے پر تھانہ صدر گجرات پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ ڈی پی او گجرات کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث 2 خواتین کو گرفتار کر لیا۔جن کی شناخت عاصمہ بی بی،سکینہ بی بی سکنائے وزیر آبادکے نام سے ہوئی۔ گرفتار خواتین کے قبضے سے ساڑھے 7 تولے طلائی زیورات، جن کی مالیت 33 لاکھ روپے ہے ، اور 60 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments