اجتماعی رویوں میں آج بھی مغل شاہی دربار کاکلچر:میاں نعیم

 اجتماعی رویوں میں آج بھی مغل شاہی دربار کاکلچر:میاں نعیم

قانون اور آئین کی موجودگی میں عملی اقدامات کا فقدان المیہ ہے ،سابق ضلعی ناظم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سابق ضلعی ناظم میاں نعیم جاوید نے کہا ہے کہ قانون اور آئین کی موجودگی میں عملی اقدامات کا فقدان قومی المیہ ہے پاکستان میں پالیسی سازی قانون سازی اور طرزِ حکمرانی سے وابستہ افراد رہنما اداروں اور ان سے استفادہ کرنے والوں کی اکثریت بہتری کی خواہش رکھنے کے باوجود مطلوبہ ہمت پیش قدمی اور جرات مندانہ عملی صلاحیت سے محروم ہے ، ملک میں آئین موجود ہے قوانین موجود ہیں قواعد و ضوابط موجود ہیں اور دنیا کے مختلف معاشروں میں کامیاب نظامِ حکمرانی کی بہترین مثالیں بھی ہمارے سامنے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم عملی طور پر ایک صدی پیچھے کھڑے دکھائی دیتے ہیں ہمارے اجتماعی رویوں میں آج بھی مغل شاہی دربار کے کلچر کی جھلک نظر آتی ہے جہاں بادشاہ ولی عہد اور ملکہ کے گرد درباری اور پیادے موجود رہتے تھے اور مدح سرائی کو اہمیت حاصل تھی جبکہ عام رعایا بنیادی ضروریات اور پیداوار کے نظام تک محدود تھی میاں نعیم جاوید نے کہا کہ موجودہ دور میں بھی اگر اداروں میں عقل و دانش آزادانہ سوچ تحقیق سوال اٹھانے اور درست فیصلے کرنے کی صلاحیت کمزور پڑ جائے تو ترقی کا سفر متاثر ہوتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ شخصیات کی خوشامد کی بجائے اداروں کی مضبوطی میرٹ قانون کی بالادستی تحقیق اور عملی اقدامات کو ترجیح دی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...