ڈی پی او سیالکوٹ کی کھلی کچہری، شکایات کے ازالہ کا حکم
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے ٹی ایم اے ہال پسرور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،
جبکہ متعلقہ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او صاحبان بھی موجود تھے ۔شہریوں نے مختلف تھانوں سے متعلق اپنی شکایات اور مسائل پیش کیے ۔ ڈی پی او نے شہریوں کا مؤقف تفصیل سے سنا اور درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرتے ہوئے قانون اور میرٹ کے مطابق بروقت ازالے کے احکامات جاری کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments