گوجرانوالہ چیمبرسمال ٹریڈرز اور سمال انڈسٹریز کا باقاعدہ اجلاس

گوجرانوالہ چیمبرسمال ٹریڈرز اور سمال انڈسٹریز کا باقاعدہ اجلاس

کمیونٹی کو درپیش مسائل اور کاروباری رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکا عزم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )گوجرانوالہ چیمبرسمال ٹریڈرز اور سمال انڈسٹریز کا اسٹیٹ نمبر 3 میں قائم سیکرٹریٹ میں باقاعدہ اجلاس ،کمیونٹی کو درپیش مسائل، مشکلات اور کاروباری رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم،پہلے اجلاس میں تمام ممبران ایگزیکٹو نے بھر پور شرکت کی جبکہ سینئر نائب صدر غلام دستگیر بٹ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے ، گوجرانوالہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی عاطف ربانی صدر، عثمان یوسف نائب صدر نے کہا کہ سمال چیمبر کا سیکرٹریٹ اب روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے فعال رہے گا، تاکہ تاجر اور صنعتکار برادری کو اپنے مسائل، تجاویز اور کاروباری معاملات کے حوالے سے رابطے کا مستقل اور مؤثر پلیٹ فارم دستیاب ہو۔ ممبران اور سمال بزنس کمیونٹی اپنی سہولت کے مطابق سیکرٹریٹ تشریف لا کر اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتی ہے اور متعلقہ امور میں رہنمائی حاصل کر سکتی ہے گوجرانوالہ کی چھوٹی تجارت اور چھوٹی صنعتوں کے لیے سازگار کاروباری ماحول کے فروغ، پالیسی سازی میں کاروباری برادری کی آواز کی مؤثر نمائندگی، سرکاری اداروں کے ساتھ کاروباری مسائل کے حل کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔سمال ٹریڈرز اور سمال انڈسٹریز ملکی معیشت، روزگار کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...