شہری کی پولیس مقابلہ میں ہلاکت، گرفتار ملزمان کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )پولیس تحویل میں شہری محمد رضوان کی پولیس مقابلہ میں ہلاکت کا مقدمہ، گرفتار ایس ایچ او حسن عمران سید سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کے مقدمہ میں اہم پیش رفت ۔
سینئر سول جج گوجرانوالہ نے گرفتار پانچوں ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیدیا ۔ گرفتار ملزمان ایس ایچ او حسن عمران سید ۔ سب انسپکٹرز طارق محمود ۔ محمد صادق ہیڈ کانسٹیبلان محمد اشتیاق اور محمد یعقوب کو سینیئر سول جج کریمینل ڈویژن احسان صابر کی عدالت میں پیش کیا اور ملزمان کے مزید نو روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments