نوشین عارف، سعدیہ بشیر ،گلشن عباس کیلئے ہیرو ٹیچر ایوارڈ

نوشین عارف، سعدیہ بشیر ،گلشن  عباس کیلئے ہیرو ٹیچر ایوارڈ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ضلعی سطح پر منعقدہ تقریب میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول اروپ کی پرنسپل نوشین عارف، سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ سعدیہ بشیر اور ایس ایس ٹی گلشن عباس کو شاندار تعلیمی نتائج کی بنیاد پر \"ہیرو ٹیچر ایوارڈ\" سے نوازا گیا۔

قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ پرنسپل نوشین عارف اور سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ سعدیہ بشیر کو یہ اعزاز مسلسل دوسرے سال حاصل ہوا ہے ، جو سکول کی بہترین تعلیمی کارکردگی اور اساتذہ کی انتھک محنت کا واضح ثبوت ہے ۔یہ سکول علاقے کے بہترین تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے ، جہاں اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور تدریس کا معیار نہایت اعلیٰ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...