سموگ کی روک تھام،محکمہ ٹرانسپورٹ کاناکے لگا کر آپریشن

سموگ کی روک تھام،محکمہ ٹرانسپورٹ کاناکے لگا کر آپریشن

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی، ایک ہزارسے زائد چالان کئے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سموگ کی روک تھام اور ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارروائیاں،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف جنرل بس سٹینڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر آپریشن کیا گیا۔ آر ٹی اے سیکرٹری جاوید اقبال نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر دھواں چھوڑنے والی بسوں ،ویگنوں ،ٹرک اورلوڈرر گاڑیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔آپریشن کے دوران ایک ہزارسے زائد چالان کئے گئے جبکہ چالیس سے زائد گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند بھی کیا گیا ۔روٹ پر مٹ نہ ہونے ،زائد کرایہ وصول کرنے اور غیر معیاری سلنڈرز استعمال کرنے پر بھی سو سے زائد گاڑیوں کے سلنڈرز اتارے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...