بجلی مسائل،صدر چیمبر کی تعمیری کاوشوں کا باضابطہ آغاز
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ غلام حسین جج نے تجارتی و صنعتی طبقات کو درپیش پیشہ ورانہ امور اور بجلی سے متعلقہ درپیش چیلنجز کے تدارک کے لیے تعمیری کاوشوں کے سلسلے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے ۔
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ غلام حسین جج نے تجارتی و صنعتی طبقات کو درپیش پیشہ ورانہ امور اور بجلی سے متعلقہ درپیش چیلنجز کے تدارک کے لیے تعمیری کاوشوں کے سلسلے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں صدر چیمبر شیخ غلام حسین جج کی قیادت میں وفد نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد ایوب سے ان کے دفتر میں باضابطہ ملاقات کی، وفد میں نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر، سابق صدور عاصم انیس، رانا محمد صدیق خاں اور ایگزیکٹو ممبر طارق محمود شامل تھے ۔ ملاقات کے دوران صنعتی کلسٹرز اور تجارتی مراکزی کی فعالیت سے متعلق تکنیکی و آپریشنل امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر صدر چیمبر شیخ غلام حسین جج نے مقامی انڈسٹری کو درپیش فیلڈ مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی فیڈرز پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی، لو وولٹیج کے مسائل کی تصحیح اور نئے صنعتی کنکشنز کے عمل کو مزید شفاف اور تیز بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ، جبکہ التوا کا شکار کیسز کی فوری یکسوئی یقینی بنائی جائے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر گیپکو انجینئر محمد ایوب نے چیمبر کی تجارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ گیپکو انتظامیہ صنعت کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تکنیکی و انتظامی وسائل بکار لائے گی اور نشاندہی کیے گئے تمام آپریشنل امور پر ترجیحی بنیادوں پر پیش رفت یقینی بنائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments