ڈی سی کا مریم نواز ہیلتھ کلینک کوٹ لدھا کا دورہ ،سہولیات کی فراہمی یقینی بنانیکی ہدایت
گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کوٹ لدھا کا اچانک دورہ کیا اور مرکز صحت میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، انتظامی امور اور سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے سٹاف کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی جبکہ ادویات کے سٹاک، دستیابی اور ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ڈیوٹی پر مامور عملہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت، معیاری اور بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ، ادویات کی دستیابی برقرار رکھی جائے اور عوام کو علاج معالجے کے حوالے سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments