انسانی سمگلنگ کیس،ملزموں کو 17، 17سال قید بامشقت

 انسانی سمگلنگ کیس،ملزموں کو 17، 17سال قید بامشقت

فی کس 11لاکھ روپے جرمانے کی سزا ، خصوصی عدالت سینٹرل-Iنے فیصلہ سنایا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)انسانی سمگلنگ اور شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کی سخت کارروائی، عدالت نے ہائی پروفائل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ خصوصی عدالت (سینٹرل-I)گوجرانوالہ نے انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کے مقدمے میں ملوث دو اہم ملزمان حمزہ ولد محمد اشرف اور محمد یاسین کو جرم ثابت ہونے پر 17، 17 سال قید بامشقت اور فی کس 11لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے ۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے شہری کو ترکی کے راستے یونان بھیجنے کا جھانسا دے کر 38لاکھ 48ہزار روپے ہتھیائے تھے ۔ ملزمان نے شکایت کنندہ کے برادرِ نسبتی کو ترکی میں ایک سیف ہاؤس میں محصور رکھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد سے متاثرہ شخص پراسرار طور پر لاپتہ ہے ۔خصوصی عدالت نے مختلف دفعات کے تحت دونوں مجرموں کو سزائیں سنائیں جس میں 3 سال قید بامشقت اور 3 لاکھ روپے جرمانہ، 7سال قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ۔پریوینشن آف سمگلنگ آف مائیگرنٹس ایکٹ 2018 (دفعہ 6) 7 سال قید بامشقت اور3لاکھ روپے جرمانہ، عدالت نے حکم دیا کہ جرمانہ عدم ادائیگی کی صورت میں مجرموں کو مزید 6، 6 ماہ سادہ قید بھگتنا ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...