جامکے چٹھہ میں ٹریکٹر ڈرائیور کو تشدد کر کے مار ڈالا

جامکے چٹھہ میں ٹریکٹر ڈرائیور کو تشدد کر کے مار ڈالا

دو عورتوں کو زخمی کرنے پر نامعلوم افراد نے غلام عباس کو ٹرالی میں دے مارا

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )دو عورتوں کو شدید زخمی کرنے والے ٹریکٹر ڈرائیور کو حوالے نہ کرنے پر دو نوجوان لڑکوں نے دھکے مار کر 55سالہ شخص کو ہلاک کر دیا واقعات کے مطابق جامکے چٹھہ لاری اڈا پر دلاور چیمہ کا ایک ٹریکٹر ڈرائیور جوکہ ٹریکٹر ٹرالی کو بیک کر رہا تھا کہ پیچھے کھڑے ہوئے موٹر سائیکل سوار ایک شخص اور دو عورتوں کو ٹرالی کی بیک سائیڈ لگی جس سے ایک عورت اور اسکی بچی شدید زخمی ہو گئی موٹر سائیکل سوار شخص نے ٹریکٹر ڈرائیور کو پکڑ کر بٹھا لیا اور جامکے چٹھہ کے ٹیکسی ڈرائیور غلام عباس بٹ عرف ببو بٹ کو اسکا دھیان رکھنے کا کہہ کر اپنی مضروب عورت اور بچی کو لیکر ہسپتال چلا گیا پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی ٹریکٹر ٹرالی مالکان دو نامعلوم لڑکے آئے اور انہوں نے اپنے ڈرائیور کو زبردستی لیجانے کی کوشش کی مزاحمت کرنے پر انہوں نے غلام عباس بٹ کو اٹھا کر ٹرالی میں دے مارا لوہے کی ٹرالی میں غلام عباس بٹ کا سر لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔تھانہ علی پور چٹھہ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...