سیالکوٹ:کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ، 2نوجوان جاں بحق

سیالکوٹ:کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ، 2نوجوان جاں بحق

گلوٹیاں موڑ، نزد اوٹھیاں سٹاپ ڈسکہ پر حادثہ ہوا، احسن اور سبحان دم توڑ گئے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) ڈسکہ گلوٹیاں موڑ پر تیز رفتار ٹیوٹا کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر درختوں سے جا لگی، 2 نوجوان جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق گلوٹیاں موڑ، نزد اوٹھیاں سٹاپ ڈسکہ، سیالکوٹ میں تیز رفتار ٹیوٹا کار بے قاو پہلے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد درختوں سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں احسن ولد انتظار حسین، عمر 25 سال، اور سبحان ولد خالد، عمر 23 سال، دونوں سکنہ چائنا چوک سیالکوٹ جاں بحق ہو گئے ۔ریسکیو 1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کی اور دونوں کی باڈیز کو کار سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا۔ریسکیو 1122 کی شہریوں سے اپیل ہے کہ تیز رفتاری سے گریز کریں اور سفر کے دوران ٹریفک قوانین و حفاظتی اصولوں کی پابندی کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...