ڈسکہ میں سردیوں سے قبل ہی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع
خواتین کوکھانا بنانے میں دشواری کا سامنا ہے ، حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار ) ڈسکہ اوراسکے گردنواح میں سردیوں سے قبل ہی گیس کی لوڈشیڈنگ انتہا کو پہنچ گئی خواتین کوکھانا بنانے میں دشواری کا سامنا ہے ڈسکہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں سردیوں کا موسم شرو ع ہونے سے قبل ہی بھاری بلوں کے باوجود گیس کی لوڈشیڈنگ انتہا کو پہنچ گئی ہے صبح دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں گیس کی بندش کی وجہ سے خواتین کو کھانا بنانے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے دفاتر تعلیمی اداروں کو جانے والوں کو مجبورا بھوکے ہی جانا پڑتا ہے اور اگر گیس سلنڈر استعمال کریں تو ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی روز بروز اضافہ ہورہا ہے اس تکلیف دہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے اور شہریوں کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments