سیالکوٹ:سرکاری ہسپتالوں بنیادی مراکز صحت کی نگرانی جاری

 سیالکوٹ:سرکاری ہسپتالوں  بنیادی مراکز صحت کی نگرانی جاری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں طبی سہولیات کی فراہمی، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور عملے کی حاضری کی باقاعدہ نگرانی جاری ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈسکہ کا دورہ کیا اور طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ڈاکٹرز کے ڈیوٹی روسٹر کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت نے بنیادی مرکز صحت بڈیانہ کا اچانک دورہ کیا،مریضوں سے طبی سہولیات اور علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...