صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر نجیب کی غلام دستگیر سے ملاقات

صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر نجیب کی غلام دستگیر سے ملاقات

آزاد کشمیر اور پاکستان کے درمیان سیاسی و عوامی روابط کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی خان گوجرانوالہ کے تاریخی دستگیر ہاؤس پہنچے ،جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔صدر آزاد کشمیر نے مسلم لیگ (ن) کے بزرگ و سینئر رہنما غلام دستگیر خان اور سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان سے تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات میں مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، آزاد کشمیر اور پاکستان کے درمیان سیاسی و عوامی روابط کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دستگیر خاندان نے ہمیشہ کشمیر کاز کی حمایت کی ہے ۔انجینئر خرم دستگیر خان نے بطور وزیر خارجہ کشمیر کے مسئلے کو دنیا بھر میں جس جرات سے اٹھایا،اسے کشمیری قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔انجینئر خرم دستگیر خان نے صدر آزاد کشمیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی خان کا صدر منتخب ہونا کشمیری عوام کے لیے نیک شگون ہے ۔ہم توقع کرتے ہیں کہ ان کی قیادت میں تحریک آزادی کشمیر کو نئی تقویت ملے گی۔ملاقات کے اختتام پر کشمیر کی آزادی،پاکستان کی سلامتی اور ملکی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور صدر آزاد کشمیر کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...