نیشنل ریسکیو چیلنج کی اختتامی تقریب ،گوجرانوالہ ٹیم چیمپئن
وفاقی وزیر رانا تنویر نے کامیاب ٹیموں اور ریسکیورز میں ٹرافی اور اسناد تقسیم کیں
گوجرانوالہ ( کرائم رپورٹر)نیشنل ریسکیو چیلنج کی اختتامی تقریب ایمرجنسی سروسز اکیڈمی، لاہور میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین تھے جبکہ تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سنبل ملک حسین، وفاقی سیکرٹری واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی عزیز احمد جمالی، سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر، ڈائریکٹر ایمرجنسی سروسز نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے نیشنل ریسکیو چیلنج 2026 کی اختتامی تقریب کے موقع پر چیمپئن ٹیم ریسکیو 1122 گوجرانوالہ ڈویژن، رنر اَپ خیبر پختونخوا (پشاور) اور مختلف انفرادی مقابلوں میں کامیاب ہونے والے ریسکیورز کو مبارکباد دی۔ تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کامیاب ٹیموں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیورز میں ٹرافی اور اسناد تقسیم کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments