صفائی سے متعلق عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت
مسائل کا سبب بننے والے مویشیوں کے باڑوں کی شہر سے منتقلی کا عمل تیز کیا جائے ،ڈی سی
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے علی الصبح جناح پارک بازار، ملحقہ آبادیوں، کھیالی شاہپور، اسد کالونی، مکی روڈ، محمدی روڈ، کنگنی والا چوک، مشرق سائنس سکول بازار، سرامکس مارکیٹ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، نکاسی آب، تجاوزات اور شہری سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود سی ای او جی ڈبلیو ایم سی، کنٹریکٹرز اور فیلڈ افسران کو شہریوں کی جانب سے خالی پلاٹوں اور سڑکوں پر پھینکے گئے کوڑا کرکٹ کی فوری صفائی، گھروں سے بروقت کوڑا کلیکشن اور گلی محلوں میں صفائی عملہ کی بیٹ پلان کے مطابق حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے صفائی سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ اور عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے رہائشی علاقوں میں گندگی اور نکاسی آب کے مسائل کا سبب بننے والے مویشیوں کے باڑوں کی شہر سے باہر منتقلی کا عمل تیز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے پیرا فورس حکام کو روڈز، چوکوں اور چوراہوں میں ملبہ یا گندگی پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments