گجرات:کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
گجرات(سٹی رپورٹر )ٹال پلازہ ہائی وے گجرات کے قریب کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونیوالا 56 سالہ محمد عابد قمرسیالوی روڈ گجرات کا رہائشی تھا ،ریسکیو عملہ نے پولیس کی موجودگی میں لاش کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments