نئی نسل کے روشن مستقبل کیلئے نفرتوں کو ختم کرنا ہوگا:مقررین
امن کمیٹی نے فرقہ پرستی اور انتہاپسندی کا جن بوتل میں بند کر دیا :پیر خالد مجددی و دیگر
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ممبران امن کمیٹی نے پیغام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی استحکام کیلئے پیغام پاکستان کو زندگی کا مشن بنانا ہوگا امن کمیٹی نے فرقہ پرستی اور انتہاپسندی کا جن بوتل میں بند کر دیا ، نئی نسل کو روشن مستقبل دینے کیلئے نفرتوں کو ختم کرنا ہوگا۔اس موقع پر علامہ پیر خالد حسن مجددی،حاجی محمد یوسف کھوکھر،الحاج مولانا اکبر نقشبندی،علامہ کاظم ترابی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،صاحبزادہ نعمان صدیقی،علامہ حافظ عمران عریف،مفتی شعبان قادری،حافظ شہباز رسول، حافظ گلزار احمد آزاد،پروفیسر سعید کلیروی،ڈاکٹر مفتی ابوبکر صدیق رضوی،مولانا محمد زبیر کٹھانہ،حافظ عثمان غنی بٹ،حافظ عدیل عارف،مولانا ضیا المرتضٰی چشتی، پادری عارف سراج،پروفیسر شہزاد لارنس اور دیگر نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے ، ملکی سلامتی اور قومی استحکام کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،قیام امن کیلئے فرقہ واریت اور انتشار و افتراق پھیلانے والی ہر قوت کی حوصلہ شکنی کریں،خود کش حملے حرام اور تمام مسالک و مذاہب کی تعلیمات کے منافی ہیں،کسی فرد یا گروہ کو مذہب یا نظریے کے نام پر بے گناہ انسانوں کے قتل و غارت اور ریاست کے خلاف کارروائیوں کا حق نہیں،ریاستی اداروں کا مضبوط ہونا ملکی استحکام کیلئے ناگزیر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments