مہنگائی مافیا نے پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گردو نواح میں مہنگائی مافیا نے پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 8 روپے اضافے کے بعد 541 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔
بازاروں میں صافی گوشت 600 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے ، زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے ، نئے نرخوں کے مطابق فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 345 روپے فی کلو، ہول سیل مارکیٹ میں 359 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 373 روپے فی کلو مقرر کی گئی ۔انڈوں کی قیمت 267 فی درجن برقرار رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments