گجرات:آٹے کی غیر قانونی ترسیل پر المائدہ فلور ملز سیل
گجرات(نامہ نگار، سٹی رپورٹر )محکمہ خوراک گجرات نے آٹے کی غیر قانونی ترسیل اور سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کنجاہ میں واقع المائدہ فلور ملز کو غیر معینہ مدت کیلئے سیل کر دیا ۔
محکمہ خوراک کے مطابق مل سے آٹے کی سمگلنگ میں ملوث ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔تفصیلات کے مطابق المائدہ فلور ملز کی آٹے سے لدی دو گاڑیاں راولپنڈی کی حدود میں سمگلنگ کی کوشش کے دوران پکڑی گئیں ، ایف آئی آر درج کر ائی گئی جبکہ آٹا بھی ضبط کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments