چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے قمر زمان کائرہ کی ملاقات
گجرات(سٹی رپورٹر )چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹراسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمرزمان کائرہ نے ملاقات کی ،
اس موقع پر ندیم افضل چن، تسنیم قریشی ، چودھری سجاد الحسن ودیگربھی موجود تھے ، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی وتنظیمی معاملات اوربینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کی سماجی ومعاشی معاونت سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔قمرزمان کائرہ نے کہاکہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام حقیقی معنوں میں غریب ومستحق خاندانوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments