شہر میں بغیر پلاننگ ترقیاتی کاموں سے تاجروں کو مسائل کا سامنا
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )آل پاکستان ایلمونیم یوٹینسلزمینو فیکچررز ایسوی ایشن کے نائب صدر عثمان صدیق نے کہا ہے کہ ترقیاتی کام اگر پلاننگ اور تاجروں کو اعتماد مین لے کر کئے جائیں توبہت سی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے ،
شہر بھر میں اکھاڑ بچھاڑ سے عجیب سی کیفیت کا عالم ہے جس سے نہ صرف کاروباری طبقہ کو پریشانی کا سامنا ہے بلکہ شہری اور طلبا بھی اذیت کا شکار ہیں، انہو ں نے کہا کہ میٹرو بس کا منصوبہ شہر کیلئے گرانقدر تحفہ ہے مگر ٹریفک کے مسائل نے اس کو گہنہ دیا ہے اب بھی وارڈن صرف چالانوں کے بجائے ٹریفک کی روانی پر توجہ دیں تو شہریوں کو ریلیف مل سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments