ایل پی جی کی قیمتیں بے قابو، 650روپے کلو تک جا پہنچی
موسم سرما شروع ہوتے ہی علی پور چٹھہ اور نواح میں لوڈشیڈنگ، کم پر یشر کی شکایات
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ میں ایل پی جی کی قیمتیں بے قابو، فی کلو 650 روپے تک فروخت ہو نے لگی ، شہری مہنگے داموں گیس کی فروخت پر سراپا احتجاج بن گئے ۔ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں جس کے باعث گھروں میں کھانا پکانے سمیت روزمرہ امور شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ بعض گھرانوں میں بچوں کو ناشتہ کئے بغیر سکول بھیجنے کی نوبت آ رہی ہے جبکہ متبادل ایندھن ایل پی جی بھی عام صارفین کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے ۔شہریوں کے مطابق ایل پی جی دکاندار مبینہ طور پر من مانی قیمتوں پر گیس فروخت کر رہے ہیں تاہم قیمتوں کی نگرانی اور سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کے حوالے سے متعلقہ اداروں کی مؤثر کارروائی دکھائی نہیں دے رہی۔ متاثرہ شہریوں اور خواتین نے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی فروخت سرکاری مقرر کردہ نرخوں کے مطابق یقینی بنائی جائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور سوئی گیس کے کم پریشر و لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے حل کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments