کڑیانوالہ پارک کا کام 2ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
گجرات(نامہ نگار،سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نورالعین نے کڑیانوالہ میں پارک کی سائٹ کا دورہ کیا۔
انہوں نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ پارک کی تعمیر کا کام منظور شدہ سکوپ آف ورک کے مطابق آئندہ دو ماہ میں مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار کو یقینی بنایا جائے ۔پارک کا منصوبہ 79لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے جس میں بچوں کیلئے جھولے ، شہریوں کے بیٹھنے کے لیے بینچز، جاگنگ ٹریک، اندرونی راستے ، فوارے ، گھاس پھول، پودے اور لائٹیں سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments