وزیراعلیٰ پنجاب لیگ اور یوتھ گیمز کیلئے تیاریوں کا جائزہ
اجلاس میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع دینے پر زور
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب لیگ 2026 اور وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز کے انعقاد کی تیاریوں اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کیلئے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد بھی موجود تھے جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن خالد ارشد مرزا،اسسٹنٹ کمشنر جنرل ہمایوں خالد وڑائچ ،ڈویژنل سپورٹس آفیسر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر و دیگر افسر شریک تھے ۔اجلاس میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے اور صوبے بھر میں کھیلوں کے مقابلوں کو منظم انداز میں منعقد کرنے سے متعلق امور زیرِ غور آئے ۔اجلاس میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو نچلی سطح تک وسعت دینے ، نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور مختلف کھیلوں میں ان کی شرکت یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب لیگ اور یوتھ گیمز کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، صحت مند مسابقت اور قومی و صوبائی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments