دھی رانی پروگرام کے تحت گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن میں 450 شادیوں کا ہدف
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)دھی رانی پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں 5 ہزار مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا ہدف مقرر، تقریبات کا آغاز 12 نومبر سے ہوگا،
منصوبے کے تحت ضلع گوجرانوالہ میں 100، سیالکوٹ 50، نارووال 100، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں مجموعی طور پر 100 جبکہ حافظ آباد میں 100 اجتماعی شادیوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی زیرِ صدارت ہوا، کمشنر گوجرانوالہ اور گجرات کی نمائندگی ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن خالد ارشد مرزا نے کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments