ڈسکہ :ای پاسپورٹ کا اجرا ، اخراجات دگنے ،شہری پریشان

ڈسکہ :ای پاسپورٹ کا اجرا ، اخراجات دگنے ،شہری پریشان

فیسوں کو عام آدمی کی مالی استطاعت کے مطابق رکھا جائے :شہریوں کا مطالبہ

ڈسکہ(نامہ نگار ) ای پاسپورٹ کا اجرا ،پاسپورٹ بنوانے کے اخراجات دگنے ،شہری پریشان ،ملک بھر میں ای پاسپورٹ کے اجرا کے ساتھ ہی پاسپورٹ بنوانے کے اخراجات دگنے ہوگئے ، پانچ سالہ 36 صفحات کے روایتی مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی نارمل فیس 4500 روپے اور ارجنٹ فیس 7500 روپے تھی، جو اب ای پاسپورٹ کے لیے بڑھ کر بالترتیب 9 ہزار اور 15 ہزار روپے ہوگئی ہے ۔ فیس میں نمایاں اضافے نے شہریوں کے بجٹ کو متاثر کیا ہے جبکہ پاسپورٹ دفاتر میں رش کم ہونے اور درخواستوں کی تعداد میں ممکنہ کمی کا معاملہ بھی توجہ طلب ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق 15 اکتوبر سے نئے روایتی مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا اجرا بند کرکے ای پاسپورٹ کا نظام متعارف کر دیا گیا ہے ۔ اگر درخواستوں کی تعداد میں کمی واقع ہوتی ہے تو اس کے اثرات پاسپورٹ دفاتر کے روزمرہ کام اور فیسوں کی مد میں ہونے والی آمدن پر بھی پڑ سکتے ہیں۔شہریوں کا مطالبہ ہے کہ جدید سفری دستاویز کے اجرا کے ساتھ فیسوں کو بھی عام آدمی کی مالی استطاعت کے مطابق رکھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...