صحافیوں کیخلاف پو لیس کارروائیاں بر داشت نہیں :راجہ حبیب
وحید انصاری کیخلاف جھوٹا مقدمہ خارج ،ایس ایچ اور کیخلاف کا رروا ئی کا مطالبہ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ کا ہنگامی اجلاس یونین سیکرٹریٹ میں ہوا اجلاس میں قومی اخبار کے رپورٹر وحید انصاری کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کرنے کی مذمت کی گئی اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ وحید انصاری کے خلاف تھانہ سبزی منڈی میں درج جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے اور ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صحافیوں کے خلاف پولیس کارروائیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا اور اس حوالے سے ایک 6رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔ کمیٹی میں نائب صدر پی ایف یو جے راجہ حبیب الرحمن ، صدر پریس کلب رانا انصر ، صدر یونین آف جرنلسٹ گوجرانوالہ چودھری یاسر علی جٹ ، جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ شفقت عمران ، جنرل سیکرٹری پریس کلب گوجرانوالہ سردار ذیشان اور فنانس سیکرٹری فہد بشیر شامل ہیں۔ کمیٹی ممبران وحید انصاری کے معاملے کو حل کرنے کے حوالے سے فوری اقدامات کریں گے اور گوجرانوالہ میں صحافیوں کے خلاف پولیس کارروائیوں کے حوالے سے لاہور ، اسلام آباد کی قیادت سے ملاقات کر کے صورتحال سے آگاہ کریں گے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ معاملات احسن انداز میں حل نہ ہونے ہوئے تو پاکستان بھر میں احتجاج کی کال دی جائے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments