صارفین کو معیاری بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں:مجاہد پر ویز ،محمد ایوب

صارفین کو معیاری بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں:مجاہد پر ویز ،محمد ایوب

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)چیئرمین گیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرزانجینئرمجاہد پرویزچٹھہ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد ایوب نے کہا ہے کہ

گیپکو کو اپنے افسر وں و ملازمین پر فخر ہے جو محدود وسائل اور مختلف آپریشنل چیلنجز کے باوجود صارفین کو معیاری اور مستحکم بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسر وں کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں جنرل منیجر آپریشنز شیخ امان اللہ، جنرل منیجر ٹیکنیکل معظم فضل، چیف پیپل آفیسر جلیل الرحمٰن، ڈی جی کسٹمر سروسز میاں عرفان ، ڈی جی میراڈ عرفان رفیق بٹ، چیف انجینئرز محمد بوٹا گورایہ، فیصل نفیس اور چودھری اشرف، چیف فنانشل آفیسر ایاز احمد،چیف انٹرنل آڈیٹر مریم بلوچ، چیف لا آفیسر انصر محمود، چیئرمین گیپکو انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسی ایشن میاں عبدالقیوم سمیت دیگر افسر وں نے شرکت کی۔ قبل ازیں چیئرمین گیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز انجینئر مجاہد پرویز چٹھہ نے گیپکو میں نو تعمیر شدہ جدید SCADA سسٹم کے پائلٹ پراجیکٹ اور AMIبلاک کا افتتاح بھی کیا۔ اس جدید نظام کا مقصد بجلی کے ترسیلی نیٹ ورک کی نگرانی اور آپریشنل امور کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے میں معاونت فراہم کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...