خواجہ محمد معصومؒ کا عرس آج رچھاڑہ شریف میں ہوگا

خواجہ محمد معصومؒ کا عرس آج رچھاڑہ شریف میں ہوگا

صوفی لیاقت صدارت ، صوفی زاہد معصومی اور پیرزادہ حسنات چشتی خطاب کریں گے

پسرور (تحصیل رپورٹر)عالمِ دین، مبلغِ اسلام الحاج خواجہ محمد معصومؒ کا 33واں سالانہ عرس آج رچھاڑہ شریف ڈسکہ میں ہوگا ، ملک بھر سے علما کرام، مشائخ عظام اور ہزاروں عقیدت مند شرکت کریں گے ۔ منتظم ڈاکٹر شوکت معصومی نے بتایا کہ تقریب کی صدارت الحاج صوفی لیاقت علی معصومی کریں گے جبکہ صوفی زاہد معصومی آف فیصل آباد اور پیرزادہ محمد حسنات احمد چشتی اور محمد احمد چشتی آف راولپنڈی خطابات کریں گے ۔ صوفی خالد محمود معصومی آف لاہور اور صوفی اشرف معصومی آف کراچی مہمانانِ خصوصی ہوں گے ،تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت قاری سمید مسعودی حاصل کریں گے ۔ ملک بھر سے زائرین اور عقیدت مندوں کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ بیرونِ ملک سے آنے والے زائرین کی سہولت کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے ۔ زائرین کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،خواتین کیلئے علیحدہ انتظامات کیے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...