چھاتی کے کینسر سے اموات میں پا کستان سر فہرست
9خواتین میں سے ایک کینسر میں مبتلا ،باقاعدہ معائنہ کرانا چاہیے :ماہرین
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )بریسٹ کینسر کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں شوکت خانم کی ٹیم کا دورہ ،ڈاکٹر فرح جاوید، مومنہ عدنا ن، وائس چانسلرآئی آئی ایس ٹی یونیورسٹی مس زرینہ رضوی نے کہا ہے کہ بروقت تشخیص اور باقا عدہ معائنہ سے بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض سے بچا جا سکتا ہے ،دنیا بھر میں اس مرض سے مرنے والوں میں پاکستان سر فہرست ہے کیونکہ ہمارے ہاں خواتین اس بیماری بارے کسی سے ذکر نہیں کرتیں اس میں جھجھک یا کم علمی کا بھی عمل دخل ہے بڑے دکھ سے اس بات کا اظہار کر رہے ہیں کہ پاکستان میں 9خواتین میں سے ایک خاتون بریسٹ کینسر کا شکار ہے اگر بالخصوص شادی شدہ خواتین سنت نبوی ؐکے مطابق بچوں کو خاص مدت تک دودھ پلائیں اور بالعموم 40سال کی خواتین خود بھی گھر میں معائنہ کر سکتی ہیں ،خواتین طبی معائنہ کرواتی رہیں تو کافی حد تک اس بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے ، 40سال سے بڑی خواتین کو سال میں ایک بار میمو گرافی کر انی چاہیے ،ہماری خواتین جہاں ہر میدان میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں تو بریسٹ کینسرکوقا بوکرنے مین بھی انہیں میدان عمل میں آنا ہو گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments