احمد نگرچٹھہ کے قریب پٹھانکے روڈ پر ڈمپنگ پوائنٹ بن گیا

احمد نگرچٹھہ کے قریب پٹھانکے روڈ پر ڈمپنگ پوائنٹ بن گیا

ستھرا پنجاب کے اہلکار کوڑا کرکٹ سڑک کنارے پھینکنے لگے ، سانس لینا بھی محال

احمد نگرچٹھہ(نمائندہ دنیا )احمد نگر چٹھہ کے قریب واقع پٹھانکے روڈ پر ستھرا پنجاب والوں نے روڈ کے کنارے ڈمپنگ پوائنٹ بنا دیا جس سے علاقہ مکینوں کے ساتھ راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔سڑک کے عین کنارے کوڑا کرکٹ پھینکنے سے ہر وقت تعفن اور بدبو پھیلی رہتی ہے جس کی وجہ سے قریبی آبادیوں میں سانس لینا محال ہو گیا ۔ مکھیاں، مچھر اور مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ،کئی بار ستھرا پنجاب کے عملے کو شکایت کی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ، اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد اور ستھرا پنجاب کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹھانکے روڈ سے فوری طور پر ڈمپنگ پوائنٹ ختم کیا جائے اور آبادی سے دور مناسب جگہ پر منتقل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...