جنڈیالہ ڈھاب والا میں ایک کروڑ سے ترقیاتی کام شروع

جنڈیالہ ڈھاب والا میں ایک کروڑ سے ترقیاتی کام شروع

ن لیگ عوام کو بنیادی سہو لیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی :بلال تارڑ

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جی ٹی روڈ کے قریب جنڈیالہ ڈھاب والا میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر دیا گیا۔ تقریب میں ایم این اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ، ایم پی اے وقار احمد چیمہ اور مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ پی پی 35 کے صدر عظیم نصراللہ چیمہ، شاہد چیمہ، نواز چیمہ، ناصر چیمہ، خالد گھمن، ضیا اللہ چیمہ، افضل چیمہ، ذیشان اوپل، میاں عمران یعقوب، اعجاز بھٹی اور عابد نمبردار سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔ بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے عوام کو آمدورفت میں سہولت ملتی ہے اور صحت سمیت دیگر ضروری خدمات تک رسائی آسان ہوتی ہے ۔ ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی عوامی ضروریات کو پورا کرنے کی جانب اہم قدم ہے ، رورل ہیلتھ سنٹر روڈ کی تعمیر سے مریضوں، لواحقین کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی۔ عظیم نصراللہ چیمہ نے کہا کہ جنڈیالہ ڈھاب والا اور ملحقہ آبادیوں کی ترقی کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ، علاقے میں سیوریج کا نظام بہتر بنایا جائے ، قبرستان تک جانے والے راستے کی تعمیر اور قبرستان کی چاردیواری کا انتظام کیا جائے ، سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور رورل ہیلتھ سنٹر کو فعال کرکے عوام کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں ، گرلز ہائی سکول کی اپ گریڈیشن اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا مطالبہ بھی کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...